The latest news and headlines from The News International. Get breaking news stories videos and photos

ive tv

Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, April 5, 2020

فیصل آباد میں گذشتہ ایام میں کورونا وائرس کے شبہ میں جاں بحق ہونے والے دو افرادکی رپورٹس نیگٹیو آگئی

فیصل آباد میں گذشتہ ایام میں کورونا وائرس کے شبہ میں جاں بحق ہونے والے دو افرادکی رپورٹس نیگٹیو آگئی
۔ 05 اپریل2020ء) محکمہ صحت کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں گذشتہ ایام میں کورونا وائرس کے شبہ میں جاں بحق ہونے والے دو افرادمحمد ارشداور عظیم کی رپورٹس نیگٹیو آگئی ہیں۔

محکمہ صحت فیصل آباد کے مطابق گزشتہ دونوں چک نمبر 78 ج ب کا 32 سالہ محمد ارشد اور چک نمبر 627 گ ب کا 40 سالہ عظیم دوران علاج دم توڑ گئے تھے جن کے سیمپلز لاہور لیبارٹری بجھوائے گئے تھے اوردونوں مشتبہ مریضوں کی رپورٹس میں کورونا وائرس نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں مشتبہ مریضوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت ریسکیو اہلکاروں نے ہی سپرد خاک کیا تھا۔علاوہ ازیں محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 72 افراد میں سے 67 کے کورونا وائرس کے رزلٹ بھی نیگٹیو آئے ہیں جبکہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں زیر علاج تین مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے جبکہ اس وقت ہسپتال میں کورونا وائرس کے دو کنفرم مریض بھی زیر علاج ہیں۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad