پنجاب حکومت نےصوبہ بھر میں سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی
لاک ڈاؤن کے باوجود رش دیکھنے میں آرہا ہے، کسی شخص یا تنظیم کو سماجی سرگرمی کیلئے پیشگی اجازت لینا ہوگی، خلاف وزری کرنے والوں کو قوانین کے تحت سخت سزا دی جائے گی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کا نوٹیفکیشن
05 اپریل 2020ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی، جس کے تحت حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ لاک ڈاؤن کے باوجود رش دیکھنے میں آرہا ہے،کسی شخص یا تنظیم کو سماجی سرگرمی کیلئے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب نے صوبہ بھر میں سوشل سرگرمیوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے متن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ لوگ سماجی فاصلے کی ہدایات پر پوری طرح عمل نہیں کررہے۔ کسی شخص یا تنظیم کو سماجی سرگرمی کیلئے پی ڈی ایم اے سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ خلاف وزری کرنے والوں کو قوانین کے تحت سخت سزا دی جائے گی۔ اسی طرح ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ ناکوں اور دیگر مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کو کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں۔
پولیس ملازمین کو حفاظتی ماسک، گلوز اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔ پولیس ملازمین کو شہریوں کے ساتھ پبلک ڈیلنگ کے دوران حفاظتی تدابیر پر مبنی ایس او پیز کی پابندی کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ شہریوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں لاہور پولیس بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔جزوی لاک ڈاون میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کے اقدامات شہریوں کی اپنی زندگی کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہیں۔
شہری بھی کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔لاہور پولیس نے اتوار کے روز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144کی پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات مزید سخت کر دیئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرلاہور کے مختلف تھانوں میں ابتک مجموعی طور پر1413 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Sunday, April 5, 2020
Home
health
pakistan news today
urdu news ہوم ٹوڈے کی پیپر ٹاپ کہانی
پنجاب حکومت نےصوبہ بھر میں سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی
پنجاب حکومت نےصوبہ بھر میں سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی
Tags
health#
pakistan news today#
urdu news ہوم ٹوڈے کی پیپر ٹاپ کہانی#
Share This
About latest news
urdu news ہوم ٹوڈے کی پیپر ٹاپ کہانی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Author Details
Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat.
No comments:
Post a Comment