The latest news and headlines from The News International. Get breaking news stories videos and photos

ive tv

Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, March 4, 2020

بارش کی وجہ سے وکٹ میں ایسی کیا تبدیلی آئی کہ لاہور قلندرز بیٹنگ ہی نہ کر پائی؟ سہیل اختر نے دل کا حال سنا دیا

لاہور  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں چوتھی شکست کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے تین مین باﺅلرز انجرڈ ہیں جبکہ بارش کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا بھی بہت مشکل ہو گیا تھا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سہیل اختر نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ رہی کہ تین مرکزی فاسٹ باﺅلرز زخمی ہونے کے باعث کھیل نہیں سکے جبکہ وکٹ بھی مشکل تھا۔ پہلی اننگز میں گیند ٹھیک آ رہا تھا مگر بارش کے باعث دوسری اننگز میں وکٹ صاف ہو گیا اور گیند کوگرپ ملنے لگی جس کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپنرز نے بہترین باﺅلنگ کی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اچھا ہدف دیا تھا مگر اسے حاصل کیا جا سکتا تھا تاہم وکٹ پر بال گرپ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ مشکل ہو گئی اور پھر ظفر گوہر اور شاداب خان نے بہت اچھے سپیل کئے، اگلے تمام میچز ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال اختیار کر گئے ہیں جن میں کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad