The latest news and headlines from The News International. Get breaking news stories videos and photos

ive tv

Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, March 4, 2020

امریکہ طالبان معاہدہ: طالبان کے افغان فوج پر حملوں کے بعد امریکہ کا ہلمند میں طالبان پر فضائی حملہ

امریکہ طالبان معاہدہ: طالبان کے افغان فوج پر حملوں کے بعد امریکہ کا ہلمند میں طالبان پر فضائی حملہ


امریکی فوج کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان فورسز پر حملوں کے جواب میں امریکہ نے طالبان پر فضائی حملہ کیا ہے



افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ امریکہ نے چار مارچ کو ان طالبان جنگجوؤں پر نہرِ سراج، ہلمند میں فضائی حملہ کیا ہے جو افعان نیشنل ڈیفینس اینڈ سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ آور تھے یہ حملے کو روکنے کے لیے ایک دفاعی کارروائی تھی۔ یہ گیارہ دن میں طالبان کے خلاف ہماری پہلی کارروائی تھی۔



کرنل سونی نے مزید لکھا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ ہم امن کے لیے پرعزم ہیں لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی اتحادی افغان فورسز کا دفاع کریں افغان اور امریکہ اپنے معاہدوں کی پاسداری کرتے ہیں البتہ طالبان بظاہر اس کے برعکس اسے برباد کر رہے ہیں اور امن کے لیے لوگوں کی خواہش کو نظر انداز کر رہے ہیں



امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق تین مارچ کو ہی طالبان نے ہلمند میں افغان افواج کی چیک پوسٹ پر 43 حملے کیے



انھوں نے لکھا کہ ’طالبان کا دعویٰ ہے کہ وہ افغانستان کو بین الاقوامی افواج سے آزاد کروانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ 29 فروری کا معاہدہ فوجوں کے مشروط انخلا کے لیے راستہ مہیا کرتا ہے

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad