کرونا کی وبا سے بچنے یا مقابلہ کا ایک ھی طریقہ ھے اور وہ ھے اپنی ایمیونٹی پاور کو بڑھانا۔ ایمیونٹی پاور کو غذا سے بڑھایا جا سکتا ھے۔ اور اسوقت بہترین غذا وہ ھے جو پروٹینز اور فائبر پر مشتمل ھو۔
اسپيشل ڈائیٹ پلان جو اس وبا میں اپکو بہت فائدہ دے گا اور گارنٹی رزلٹ 2 سے 3 دن میں نظر آئیں گے۔
ناشتہ:
ناشتہ میں کم ازکم ٣ ابلے انڈوں کی سفیدیاں کھانی ھیں زردی نکال لیں۔
یعنی 18 گرام پروٹینز اپ نے یہاں سے لیں۔
دلیہ Quickers کا بہترین نہیں تو fauji والوں کا لیں 240ml کے کپ میں اور 1.5 گلاس دودھ میں پکا لیں اس میں بادام اور کشمش اور اگر ھو سکے تو دوسرے میوہ جات شامل کریں اگر میوہ جات نہیں تو sweet corns شامل کر لیں۔ یہ ایک کپ اپنے اندر ڈرائی فروٹس کیساتھ کم از کم 22 گرام پروٹین اور کوئی 10 گرام ھائی فائیبر رکھتا ھے اور یہ ایک ادمی کی خوراک ھے
آم 1 عدد کاٹ کر کھائیں ساتھ میں پیلی خوبانی ٥ عدد کم ازکم بہترین سورس ھے وٹامن A کا ۔ صرف ایک بڑے آم میں 72% وٹامن A اور ایک چھوٹی خوبانی میں 13% وٹامن A ملتا ھے جو اپنی ایمیونٹی بڑھانے کا اکسیر ھے۔ بھت بھتر ھو گا اگر آڑو بھی لیا جائے۔
دوپہر کا کھانا۔
مرغن غذا سے بالکل پرھیز کریں اور ہلکا oil میں کھانا بنائیں۔
مٹن کا سوپ کالی مرچوں میں ۔
یا خالص دیسی چکن کالی مرچوں میں۔
اگر بیف کھا سکیں تو صرف بچھڑے کا قیمہ کالی مرچوں میں پکائیں ۔ روٹی چکی کے آٹے کی صرف آج کل سفید آٹا زہرھے۔
سلاد پیاز۔ لیموں۔ کھیرا۔ ککڑی۔ اور پودینہ ضرور استعمال کریں۔ اگر کر سکیں تو لہسن کی ٣ پوتھیاں یعنی ڈلیاں سلاد میں بغیر کاٹے مکس کر کھا لیں اچھی طرح چبا کر, سانس پھولنا کا مسئلہ یا سانس کی دشواری کا مسلۂ اس بیماری ھے وہ حل ھو جاے گا۔
سونامکھی کا قہوہ ایک مرتبہ پینا ھے ایک ھفتہ میں ۔
روزانہ لیمن گراس کا قہوہ دارچینی کیساتھ ضرور پیں۔
Multivatimi & Zinc
ملٹی وٹامنز تو تقریبا آپ کے پھلوں سے پورے ھو جائیں گے پھر بھی بہتر ھے اگر کیلشیم کی ایک ٹیبلیٹ روز کوئی 5 یا 6 بجے استعمال کریں۔
زنک بہترین سپلیمنٹ ھے ایمونٹی کو بڑھانے اور نیچرل گروتھ اور ھڈیوں کی مضبوطی کے لیے۔ 1 ٹیبلیٹ دوپہر کے کھانے کے فورا بعد لیں۔ خالی پیٹ مت لیں۔
بہترین زنک ٹیبلٹس Nutrifactor ki NU zinc ھے بڑے ایک گولی روزانہ کی بنیاد پر استعمال کریں۔
اگر منہ کا ذائقہ خراب ھو اور سونگھنے چکھنے کی حس جواب دے گئی ھو تو AZOMAX 500 MG پہلے 3 دن روز ایک ٹیبلٹ استعمال کر کہ دیکھیں ان شاء اللہ بہتری ھو گی۔۔۔
اسکے علاوہ اسٹیم ھر 2 گھنٹے بعد اور غرارے ایک گھنٹہ بعد۔
ھلکی پھلکی ورزش جس میں پسینہ آئے صبح یا شام میں ضرور کریں اور صبح کی سیر یقینی بنایں چاھے کمزوری کیوجہ 100 قدم ھی کیوں نہ چلیں اور گہرے سانس لیں اور باھر خارج کریں کوی ٣٠ مرتبہ یہ lungs کی ایکسرسائز کریں۔
روحانی علاج۔۔۔
جتنا ظاھری علاج ۔ پرھیز اور احتیاط پر توجہ دیے رھے ھیں اس سے دوگنا روحانی طاقت کو یکجا کرنے پر توجہ دیں۔ سادہ سا اصول یاد رکھیں
وضو جوانوں کیطرح سے
عبادت بوڑھوں کیطرح سے اور
دعا بچوں کیطرح مانگیں۔ اللہ تعالی مہربانی کر دیں گے۔
کوشش کریں کوئی نماز قضا نہ ھو۔
قران پاک کی تلاوت کا معمول کریں۔
ذکر اذکار میں ھر نماز کے بعد ١ تسبیح استغفار اور درود شریف
اور سات مرتبہ یہ درود پاک (اخر میں علحیدہ شئیر کرونگا) ھر نماز کیبعد جسکے پڑھنے کیبعد اسکے سامنے کوٸی طاقت نہیں ٹھہر سکتی چاھے وہ کیسی شکل اور رنگ میں ھو۔
دن میں ٣١٣ مرتبہ حسبنا اللہ نعم الوکیل کی تسبیح سارے دن میں ایک۔۔۔
ان چیزوں کو آپ اپنی روٹین میں لائیں اللہ رب العزت آپ کی اس وبا سے حفاظت بھی فرمایں گے اور اگر آپ اس سے متاثر ھو بھی گئے ھیں تو جلد صحتیابی بھی عطا فرمائیں گے۔۔ ان شاء اللہ۔
No comments:
Post a Comment