تازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 10، مظفر آباد( سٹی، ایئرپورٹ 05)، پنجاب میں جوہر آباد 06، فیصل آباد 02، خیبرپختونخوا میں دیر (لوئر 05، اپر 03)، کاکول، بالاکوٹ 03 اور پٹن کے مقام پر 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 49، سبی، تربت، دادو اور موہنجوداڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کی نوید سنادی ہے جبکہ گزشتہ روز شہر کا موسم گرم رہا۔ جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment