The latest news and headlines from The News International. Get breaking news stories videos and photos

ive tv

Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, May 4, 2020

میرے علاقے میں راشن کیوں تقسیم کیا؟ رکن سندھ اسمبلی نادر مگسی کانوجوان پر تشدد

 تازہ ترین 4 مئی 2020ء ) میرے علاقے میں راشن کیوں تقسیم کیا؟ رہنما پیپلزپارٹی و رکن سندھ اسمبلی نے نواجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ، تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ کے پرسنل سٹاف آفیسر رفیق احمد کھوکھرکی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا۔ جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نادر مگسی نے نوجوان کوصرف اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کیوں کہ وہ ان کے حلقے میں غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کر رہا تھا۔
اور سندھ کے علاقے شہدادکوٹ میں میں نوجوان کو ذدوکوب بھی کیا۔ اپنے ایک ٹویٹر میں رفیق احمد کھوکھر نے کہا کہ علاقے کے ایس ایچ او نے ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے ا نکار کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاگیردار لوگ سندھیوں پر تشدد کرتے رہتے ہیں۔ رفیق کھوکھر کی جانب سے اپنے چیئرمین پیپلزپارٹی اور دیگر سینئر رہنماؤں کو ٹیگ کیا گیا اور کہا کہ ایم پی اے کی ممبرشپ کور فوری ختم کرکے ان کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

تاہم ابھی تک ان الزامات پر ایم پی اے نادر مگسی کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔




No comments:

Post a Comment

Post Top Ad