04مئی2020ء) سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک امسال عید الفطر پر نئے نوٹ جاری نہیں کرے گا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس عید پر عوام، سٹیٹ بینک کے موجودہ و سابق ملازمین کو نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
کورونا کے باعث عید پر نئے نوٹ نہیں جاری کیے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق وبا کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت اس بار نئے نوٹ عوام کو نہیں ملیں گے۔ 29 اپریل کو ڈی جی بینکنگ کے اجلاس میں نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کے لیے موخر کر دیئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 اپریل تک 3 لاکھ تین ہزار افراد نے قرض موخر کرنے کی سہولت حاصل کی اور اس وقت 5126 درخواستوں پر غور کیا جارہا ہے۔
مرکزی بینک کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے سبب سے بیل آؤٹ اسکیم متعارف کرائی جس کے تحت 30 جون 2020 تک قرض موخر کرنے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ - این این آئی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے قرض حاصل کرنے والوں کے لئے جامع ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے تاکہ کورونا کی وبا سے متاثرین کو مالی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوںنے کہاکہ پیکج کے تحت بینکوں اور مالیاتی اداروں نے صارفین سے حاصل کئے گئے قرضوں کی اصل رقم کی وصولی موخر کرنے پر اتفاق کیا تھا اور اس ضمن میں اصل رقم کی وصولی ایک سال کے لئے موخر کر دی گئی ہے تاہم قرض حاصل کرنے والے صارفین متفقہ شرائط و ضوابط کے تحت سود ادا کرنے کے پابند ہیں۔ قرض کی اصل رقم کی وصولی کو موخر کرنے سے قرض حاصل کرنے والوں کی کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی اور اس حوالے سے کریڈ بیورو کے اعدادو شمار میں ان کا اندراج نہیں کیا جائے گا۔
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات
Post Top Ad
Your Ad Spot
Monday, May 4, 2020
Home
pakistan news today
World Environment
سٹیٹ بینک کا عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان
سٹیٹ بینک کا عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان
Tags
pakistan news today#
World Environment#
Share This
About latest news
World Environment
Labels:
pakistan news today,
World Environment
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Author Details
Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat.
No comments:
Post a Comment