The latest news and headlines from The News International. Get breaking news stories videos and photos

ive tv

Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

Friday, May 1, 2020

نوجوان ڈاکٹر رابعہ طیب کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئیں

 یکم مئی2020ء ) راولپنڈی میں کورونا کا شکار ڈاکٹر رابعہ طیب جان کی بازی ہار گئیں،گجرخان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹررابعہ طیب نے آج سے ہاؤس جاب شروع کرنی تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک اور ڈاکٹر نے کورونا کا شکار ہو کر اپنی جان دے دی ہے ۔ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں کورونا کا شکار ڈاکٹررابعہ طیب جاں بحق ہو گئیں۔
۔ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر شہزاد نے موت کی تصدیق کردی ہے۔ ڈاکٹررابعہ طیب نے آج سے ہاؤس جاب شروع کرنی تھی،ان کا تعلق گجرخان سے تھا۔ڈاکٹر رابط خیب نے بہاولپور میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا۔انہیں معمولی نزلہ اور بخار تھا،طبعیت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں میں منتقل کیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز و جان کی بازی ہار گئی
نوجوان ڈاکٹر رابعہ طیب کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئیں
خیال رہے کہ بق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 990 مریض سامنے آ ئے ہیں ۔ جبکہ اس دوران 24 مزید مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ، جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےو الے افراد کی تعداد 385 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 340، سندھ میں 6 ہزار 53 ہو چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں تعداد 2 ہزار 627، بلوچستاان میں 1049 ہو گئی ہے۔
جبکہ گلگت میں 339، اسلام آباد میں 343 آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔ 2 ہزار سے زائد افراد اس مہل وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 16 ہزار 817 ہوہ گئی ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار 830 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 28 ہزار 239 ہو گئیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad