وزیراعظم کے امدادی پیکج کے اعلان کو13روزگزرگئے، لیکن احساس پروگرام کا ڈیٹا مرتب نہ ہونے سے مستحق افراد کو رقم نہیں مل سکی
05 اپریل 2020ء) وزیراعظم کے کورونا ریلیف پیکج کے اعلان کو 13روز گزر گئے، لیکن تاحال غریبوں اور مستحق افراد کو امدادی رقم اورراشن نہیں پہنچایا جاسکا، احساس پروگرام کا ڈیٹا مرتب نہ ہونے سے مستحق افراد کو رقم نہیں مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف پیکج کے تحت غریبوں اور مستحق افراد کو 4 ماہ کیلئے امدادی رقم فی کس 3 ہزار روپے دینے کا دینے کا اعلان کیا تھا،وزیراعظم کے اعلان کو 13روز گزچکے ہیں لیکن تاحال غریبوں میں راشن تقسیم کیا جاسکا اور نہ ہی امدادی رقم دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر تاحال ڈیٹا مرتب نہیں کرسکیں۔جس سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے لگے ہیں۔ اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی درخواست پر مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں اضافہ کردیا ہے اور 25 لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کیلئے مالی امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔
مستحق خاندانوں کی مالی امداد کے لئے وفاقی حکومت او رپنجاب حکومت قدم بہ قدم ہم قدم ہیں۔ وفاقی حکومت کے’’ احسا س پروگرام‘‘ اورپنجاب حکومت کے ’’وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج ‘‘کے اشتراک سے مستحق خاندانوں کو دونوں پروگرام کے تحت مالی امدادکی رقم کی مشترکہ ادائیگی کی جائے گی۔ مستحق افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد یکمشت 12ہزارروپے ادا کئے جائیں گے۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کیش پروگرام کے تحت اہل خاندانوں کو 8 اپریل سے رقم دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، ہر حقدار خاندان کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ مزید برآں این جی اوز اور سماجی تنظیمیں بھی لوگوں کو راشن کے نام پر بے وقوف بنا رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اين جی او نے گورنرہاؤس کے سامنے اشتہار لگا کر مستحق لوگوں کو بلايا، مگر این جی او کا کوئی نمائندہ نہيں آيا۔ جبکہ راشن کی اميد ميں آنے والے شہريوں کوخالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔
No comments:
Post a Comment