ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی طرف سے ضلع بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری
صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ضلع بھر میں مندرجہ ذیل احکامات جاری کئے ہیں ڈپٹی کمشنر آفس اور اسسٹنٹ کمشنر ز کے دفتروں کے علاؤہ تمام سرکاری دفاتر میں عوام کی داخلے پر پابندی ہوگی، گھروں کے اندر تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی اسی طرح ضلع بھر کے تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور ٹورسٹ سپاٹس بھی بند رہیں گے جبکہ ادویات اور ضروری اشیاء کی تمام دکانیں 24 گھنٹے اور باقی صبح 10 بجے سے رات 7بجے تک کھلی رہیں گی سرکاری اہم اجلاسوں میں پانچ سرکاری افسران و اہلکاران سے زائد کی شرکت پر بھی پابندی عائد ہوگی اس کے علاؤہ ضلع بھر کے تمام ہیئر ڈریسرز اور بیوٹی پالرز بندرہینگے جبکہ بینکوں میں اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ سینی ٹائیزرکے استعمال کو لازمی قرار دے دیا گیاہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے ضلع بھر کے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ عوام کی صحت کی حفاظت کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں جس میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں لہٰذا عوام حکومت کی واضح کردہ حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Wednesday, March 18, 2020
Home
urdu news ہوم ٹوڈے کی پیپر ٹاپ کہانی
یڈپٹی کمشنر سواتضلع بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جار
یڈپٹی کمشنر سواتضلع بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جار
Tags
urdu news ہوم ٹوڈے کی پیپر ٹاپ کہانی#
Share This
About latest news
urdu news ہوم ٹوڈے کی پیپر ٹاپ کہانی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Author Details
Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat.
Post Top Ad
No comments:
Post a Comment