The latest news and headlines from The News International. Get breaking news stories videos and photos

ive tv

Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

Tuesday, March 24, 2020

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 6,820 ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں

یہ اعداد و شمار جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 6,820 ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جبکہ چین میں 3,160، سپین میں 2,808، ایران میں 1,934، فرانس میں 1,100، برطانیہ میں 422، ہالینڈ میں 276، جرمنی میں 157 جبکہ نیویارک میں اب تک 131 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
اگرچہ ہلاکتوں میں اٹلی سرِفہرست ہے مگر کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز اب بھی چین میں زیادہ ہیں۔ چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81,591، اٹلی میں 69,176، امریکہ میں 53,740، سپین میں 39,885، جرمنی میں 32,986، ایران میں 24,811، فرانس میں 22,622، جنوبی کوریا 9,037، سوئزرلینڈ میں 9,877 جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8,164 ہے۔ وائرس کا شکار ایک لاکھ سے زائد افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے 169 ممالک میں کورونا کے مریض موجود ہیں۔ دریں اثناء بھارت میں سرکاری اعلان کے بعد لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا ہے اور آئندہ 21 روز تک ملک کی 1.3 ارب سے زائد آبادی گھروں میں رہے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ
 پاکستان
میں بھی اب تک
 کورونا کی7 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad